فیصل آباد(جاوید شاہ) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل و ضلع فیصل آباد کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال 215 رب،659 گ ب،91 گ ب اور 82 گ ب کی تفصیلی انسپکشن کی۔ انہوں نے عملے کی حاضری، ہسپتالوں میں صفائی کا نظام، 9211 پر اپلوڈنگ ، آؤٹ ڈور، ویکسین اور اے آئی ریکارڈز کو چیک کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود مویشی پال حضرات سے محکمانہ سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا ۔ اس کے علاوہ عید الاضحی کی آمد کے پیشِ نظر جانوروں میں چیچڑوں سے پھیلنے والی بیماریوں اور دیگر متعددی بیماریوں کی روک تھام کے لئے چیچڑ مکاؤ مہم کا جائزہ لیا اور اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں