اسکولز و کالجز میں موسیقی پروگراموں کا انعقادغیر اسلامی اقدارہے۔ رہیل ظفر کینتھ ایڈووکیٹ

فیصل آباد (یوسف بخاری)  رہیل ظفر کینتھ ایڈووکیٹ ‘سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن فیصل آبادنے  کہا ہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کے اسکولز و کالجز میں موسیقی پروگراموں کا انعقاغیر اسلامی اقدارہے تعلیمی اداروں میں ایسے پروگراموں کو فوری منسوخ کیاجائے انہوں نے  کہا ہے کہ پنجاب حکومت فارم 47 کی بنا پر جعلی حکومت ہے جسے اب اداکاری،فنکاری کی بنا پر چلایا جا رہا ہے، صبح ہوتے ہی صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ شوٹنگ پر نکل جاتی ہیں اور انہیں کوئی احساس ہی نہیں کہ صوبے کے کیا حالات ہیں۔انہوں نے کہا پوری دنیا کے تعلیمی اداروں میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لیے طلبہ و طالبات احتجاج کر رہے ہیں،ریاستی مظالم برداشت کر رہے ہیں لیکن پنجاب میں پی ڈی ایم کی حکومت نمبر2 طلبہ و طالبات کو غلط راستے پر لگانے کی کوششوں میں مگن ہے۔انہوں نے کہا ہم حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لے اور تعلیمی اداروں میں موسیقی کے پروگرام منسوخ کرے وگرنہ وکلاء برادری ہر جائز قانونی راستہ اپنائے گی۔انہوں نے کہا فارم 47 کے ذریعے جن قوتوں نے حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا ہے وہ بھی اس جرم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت پنجاب کو تجویز کرتے ہیں کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسیقی کے پروگراموں کو منسوخ کر کے قومی ترانے پڑھنے اور غزہ کے مظلوموں کے لیے ترانے پڑھائے جائیں، ہم اس کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام غیر آئینی ہے۔ ہم تعلیم اداروںمیں ایسے بے ہودہ، فرسودہ،غیر اخلاقی، غیر اسلامی پروگرام منعقد نہیں ہونے دیں گے، ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پاس تعلیمی اداروں میں قرآن تعلیمات دینے کے لیے بجٹ نہیں، موسیقی کے انعقاد کے لیے فنڈز دستیاب ہیں، ایک اسلامی ریاست میں یہ انتہائی شرمناک فعل ہے۔

0/Post a Comment/Comments