فیصل آباد ( اعجاز اسلم گِل) انجمن تاجران کے ممتاز تاجر رہنما جاوید شہزادہ نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ یو اے ای کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملیگا، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری 1۔46 ارب ڈالر ہو گئی، جو مالی سال 2023کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔چین 17 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات اور کینیڈا بالترتیب 5 کروڑ 19 لاکھ ڈالر اور 5 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ، ایس آئی ایف سی کے قیام سے بھی سرمایہ کاری میں مثبت اضافہ ہوا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں