فیصل آباد(ارم نواز)نشہ کے رجحان کو روکنے کیلئے سماجی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔یہ بات ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے انجمن انسداد منشیات کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن کالونی میں منعقدہ آگاہی سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔پرنسپل ادارہ ڈاکٹر طیبہ،صدر انجمن انسداد منشیات محمد پرویز،جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم،جوائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال،سوشل ویلفیئر آفیسر عابد علی،ڈاکٹر عشرت،میڈم فرح،دیگر اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔پروفیسر ڈاکٹر امتیازاحمد ڈوگر نے کہا کہ منشیات کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے کیونکہ نوجوانوں کی صحت برقرار رکھ کر ہی مضبوط قوم پروان چڑھ سکتی ہے۔انہوں نے نشہ سے بچاؤ کے بھی طریقوں سے آگاہ کیا۔دیگرمقررین نے کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
نشہ کے رجحان کو روکنے کیلئے سماجی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت

ایک تبصرہ شائع کریں