دکاندار اوورچارجنگ سے بازرہیں

فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن عظمت فردوس روزانہ کی بنیاد پر مختلف مارکیٹوں وبازاروں میں واقع تندوروں وہوٹلز پر روٹی کی قیمت کو چیک اور گرانفروشی پر جرمانے کررہی ہیں۔انہوں نے مختلف مقامات پر15 روپے فی روٹی کے سو گرام وزن کی تصدیق کی اور دکانداروں کو وارننگ کی کہ وہ اوورچارجنگ سے بازرہیں بصورت دیگر ان کے تندور وہوٹلز سیل کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے روٹی کی قیمت اور مقررہ وزن کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے کے بارے میں شکایت درج کرائیں جس پر دکانداروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments