فیصل آباد(ابرار مغل)محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس ریفلنگ،کھلے عام پٹرول فروخت اور فائر ورکس کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روز بھرپور کارروائیاں کرکے دو ایل پی جی گیس ریفلنگ شاپس سیل،ایک کا سامان ضبط،ایک پٹرول شاپ سربمہر،ایک عدد ڈیجیٹل سکیل بمعہ نوزل قبضہ میں لے لی گئی۔علاوہ ازیں فائرورکس کے نامکمل انتظامات پردو دکانیں سیل اور دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پرسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے ضلع بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایکشن لیا۔سول ڈیفنس آفیسر نے خبردار کیا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار،کھلے عام پٹرول فروخت اور فائر ورکس کا نامکمل کاروبار کرنے والے افرادباز رہیں بصورت دیگر دوران چیکنگ غیر قانونی کاروبار کرنے پر نہ صرف دکانیں سیل بلکہ مقدمات درج اورسامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں