یوم تکبیر پاکستان کی قومی سلامتی اور خود مختاری کی علامت

فیصل آباد (  جواد شیرازی )چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی قومی سلامتی اور خود مختاری کی علامت ہے ۔ یوم تکبیر ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کس طرح28 مئی 1998 میں پہلا ایٹمی تجربہ کرکے پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا ۔ ہمیں اب اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ تعلیم کے ذریعے ہم نئی نسل کو وہ صلاحیتیں اور علم فراہم کریں گے جن سے وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک بنا سکیں کیونکہ مضبوط قومی دفاع اور تعلیم کی راہ اختیار کرکے ہی ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔

0/Post a Comment/Comments