مسلم لیگ ن حکومت کی دو ماہ کی کارکردگی پی ٹی آئی کی سابقہ بزدار حکومت کی چار سالہ کارکردگی سے بہت بہتر


فیصل آباد ( جاوید شاہ)ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ فیصل آباد  رانا آصف ارشد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی دو ماہ کی کارکردگی پی ٹی آئی کی سابقہ بزدار حکومت کی چار سالہ کارکردگی سے بہت بہتر ہے، عوام کے لئے ریلیف کا سلسلہ آئندہ بجٹ میں بھی جاری رہے گا، آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لئے بڑے پیکیج لائیں گے  ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔ بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے سولر سسٹم لگائے جائیں کے پہلے مرحلے پر 100 یونٹ ، دوسرے مرحلے پر 200 اور تیرے مرحلے پر 300 یونٹ تک فری دیئے جائیں ہے۔ اپنے اخباری بیان ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لیے 4 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا۔ لیبر یونین کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ لوگوں کے روزگار بحال ہوں گے۔ مہنگائی پر کنٹرول کو یقینی بنایا جائے گا۔ خدمات کی نچلی سطح  تک فراہمی کے لئے بلدیہ کا نیا نظام متعارف کروائیں گے۔ انشا اللہ دن بدن عوام کی سہولتوں میں مزید اضافہ اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے گا ۔

 

 

 

 

 

 

0/Post a Comment/Comments