فیصل آباد(13 مئی2024ء)واسا سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری اور سٹور آفیسر واسا مختار بلوچ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے۔ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا، ڈائریکٹر آپریشنز کامران کاہلوں، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن،ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان گل،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عمران بٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وسیم مختار بلوچ،ڈویژنل ایپکا صدر رانا سجاد،صدر ملک محسن،صدر اسلم گجر،اے ڈی ایڈمن احسان صدیقی،آفس سیکرٹری تجمل حسین ودیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عزت و احترام سے مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور مختار بلوچ نے تمام عمر اپنی ملازمت کے دوران محنت و لگن سے فرائض انجام دیئے اور بطور یونین جنرل سیکرٹری واسا ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھی جو ناقابل فراموش ہیں۔اس موقع پر مختار بلوچ نے کہا کہ آج کی تقریب پر وہ تمام واسا افسران اور سٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزارہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔انہوں نے تمام شرکاء سے اظہار تشکر بھی کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں