ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا بغیر اطلاع اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ کا دورہ

فیصل آباد(جواد شیرازی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ بغیر اطلاع اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ پہنچ گئے اور مختلف شعبوں میں ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال کی کارکردگی اور علاج معالجہ کے بارے میں دریافت اور بعض شکایات کو موقع پر حل کرادیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اچانک ہیلتھ مراکز کے دوروں کا مقصد انتظامی وطبی انتظامات کو چیک اور سامنے آنیوالی خامیوں کو دور کرانا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کا باقاعدگی سے وزٹ کریں اورطبی انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے چک 189 ر۔ب رسولپورمیں یونین کونسل کے دفتر کا دورہ کیا اورپیدائش واموات کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے انتظامی امور اور صفائی کا معیار دیکھااور کہا کہ اندراجات کرانے آئے ہوئے درخواست گزاروں کو تیز رفتار سروسز فراہم کی جائیں۔

0/Post a Comment/Comments