طالب علم انسداد ڈینگی سے بچاؤ کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں

فیصل آباد(جاوید شاہ)احتیاطی تدابیر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا کر ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے اس سلسلے میں آگاہی پروگرامز کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے ۔یہ بات پرنسپل گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ پروفیسر خالد حسن نے انسدادڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خطرات سے بچنے کیلئے احساس اور احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کا سبق بار بار دہرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ انسداد ڈینگی سے بچاؤ کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اورگھروں کے اندر اورباہر صفائی وستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہا جائے۔دیگرمقررین نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور مشترکہ کاوشوں سے ہی اس کو شکست دی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی کے لئے سیمینارزاورواکس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments