پریس کلب انسٹیٹیوٹ میں فاریکس ٹریڈنگ اور ای روزگار کے شارٹ کورسز کا آغاز

فیصل آباد(ابرار مغل)فیصل آباد پریس کلب کا اجلاس صدر عبدالرحمن کی زیر صدارت ہوا اجلاس کا آغاز،تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سیکرٹری پریس کلب میاں کاشف فرید نے حا صل کی گروپ لیڈر شاہد علی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی صدر عبد الرحمن نے کہا کہ ممبران کے لیے ڈیجیٹل میڈیا,ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا جس میں آئی ٹی ایکسپرٹ اور ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد ٹریننگ دیں گے یہ ورکشاپ ممبران کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی انھیں ڈیجیٹل میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے سیکرٹری میاں کاشف فرید نے کابینہ کو بتایا کہ پریس کلب کی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرویا جا رہا  جس میں رنگ و روغن سمیت تمام تعمیراتی کام شامل ہے ممبران کے لیے تفریحی دورے کا اہتمام بھی اگلے مہینے کے آغاز میں کیا جا رہا ہے کہ حتی المقدور کوشش ہے کہ ممبران کی فلاح کے لیے بہتر  اقدامات کیے جا سکیں گروپ لیڈر شاہد علی نے کہا کہ پریس کلب میں ابتک تزئین وآرائش سمیت جو بھی اقدامات کیے گئے وہ قابل تعریف اس پر صدر عبد الرحمن اور سیکرٹری  میاں کاشف فرید مبارکباد کے مستحق ہیں پریس کلب انسٹیٹیوٹ میں فاریکس ٹریڈنگ اور ای روزگار  کے شارٹ کورسز کا آغاز ہونے جا رہا جس میں  ممبران اور انکے اہل خانہ داخلہ لے سکتے ہیں اس سلسلہ میں فیصل آباد کے مہنگے ترین انسٹی ٹیوٹ سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور انشا اللہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ فیصل آباد پریس کلب انسٹی ٹیوٹ کا شمار بہترین تعلیمی اداروں میں ہو گا جس سے ہمارے ممبران اور انکی فیملیز استفادہ حاصل کریں گی اجلاس میں سینئر نائب صدر شوکت علی وٹو ۔نائب صدر  میاں منور اقبال ۔جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر ۔فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق ۔ا نفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول ایگزیکٹو ممبران شاہد محمود ۔ندیم جاودانی ۔علی رضا ملک ۔رانا حنا جمیل۔ قمر عباس ۔توفیق ہوسف ۔آصف سخی نے شرکت کی آخر میں وفات پا جانے والے سینئر نیوز فوٹو گرافر صدیق بٹ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

0/Post a Comment/Comments