تاندلیانوالہ(تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق بحد رقبہ چک نمبر 428 گ ب آج دن تقریباً 9/30 کالر امتیاز سکنہ 426 گ ب نے مقامی پولیس کو بذریعہ 15 اطلاع ملی کہ 4 کس نامعلوم مسلح پیدل افراد نے اس کے ساتھ واردات کی ہے اور موٹر سائیکل چھین کر 428 گ ب کی جانب فرار ہوگئے ہیں ۔ جس پر مقامی پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ڈاکو پولیس کو دیکھ کر قریبی فصل مکی واقع بحد رقبہ چک نمبر 428 گ ب میں چھپتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل تاندلیانوالہ مسعود نذیر اور ایس پی صدر ڈویژن شمس الحق درانی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔مبینہ پولیس مقابلہ بوقت 11:00 بجیدن ختم ہوا اور پولیس نے 4 کس ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ جن میں سے ایک ڈاکو منیر ولد یوسف قوم جھیڈو سکنہ پیڑے والی ضلع ننکانہ جو کہ زخمی ہے جس کی دونوں ٹانگوں پر فائر لگے ہیں زخمی ڈاکو کو بذریعہ پولیس وین تھانہ سٹی تاندلیانوالہ THQ ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ بقیہ 3 کس ڈاکو پولیس حراست میں ہیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں