فیصل آباد(یوسف بخاری)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کے احکامات پرشہر بھر کی مرکزی شاہرات پر تجاوزات کے خلاف ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں نڑوالا روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔چیف آفیسر زبیر وٹو نے آپریشن کی نگرانی کی اور کہا کہ تجاوزات مافیا ازخود تجاوزات مسمار کردیں بصورت دیگر قبضہ میں لیا گیاسامان واپس نہیں ہوگا جبکہ دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔اس موقع پر ٹیموں نے پختہ وعارضی تھڑے،شیڈز اور اضافی تعمیرات کو مشینری کے ذریعے مسمارکیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں