فیصل آباد(جاوید شاہ)محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روز بھرپور کارروائیاں کرکے مزید 8،ایل پی جی گیس ریفلنگ شاپس سیل،4کا سامان ضبط اورپانچ دکانداروں کے خلاف چالان مرتب کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پرسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے ضلع بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایکشن لیااورنشاط آباد پل،شادمان روڈ،شیخوپورہ روڈ،مدینہ ٹائون، چباں روڈ،سرگودھا روڈ،غلام محمد آباد اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی۔سول ڈیفنس آفیسر نے خبردار کیا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار،کھلے عام پٹرول فروخت اور فائر ورکس کا نامکمل کاروبار کرنے والے افرادباز رہیں بصورت دیگر دوران چیکنگ غیر قانونی کاروبار کرنے پر نہ صرف دکانیں سیل بلکہ مقدمات درج اورسامان ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں