فیصل آباد ( پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ و دیگر نے کہا کہ اسرائیل ایک مدت سے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ ان کی بستیاں گرا دی گئی۔ بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کا قتل عام کیا گیا۔ خاص کر ان مقامات پر بمباری کررہے ہے جو بین الاقوامی جنگی اصولوں کے خلاف ہے۔ جس میں عبادت گاہیں ، ہسپتال ، سکولز کالجز اور رہائشی علاقے ہیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ اسرائیلی آرمی کے مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ مسجد اقصی پر ان کا قبضہ ہے۔اور مسلمانوں کو عبادت کرنے سے روک رکھا ہے ۔ اسرائیلی ظلم وبربریت اور سفاکیت سے اب تک ہزاروں فلسطینی شہید وزخمی ہو چکے ہیں ۔ جبکہ اربوں کی املاک تباہ ہوئی۔ عالمی استعمار اب بھی اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر رہا ہے۔ جبکہ سلامتی کونسل کے اجلاس بھی بے نتیجہ رہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی قوتیں اسرائیل کو جارحیت سے روکیں۔ عالم اسلام اور انکے حکمران ہوش کے ناخن لیں باہمی اتفاق و اتحاد کی فضا کو قائم کرتے ہوئے عالم کفر کے خلاف اعلان جہاد کریں اور دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم و محصور اپنے مسلمان بھائیوں کو آزادی دلانے میں کردار ادا کرے ۔اگر فلسطین میں آگ اورخون کا کھیل بند نہ ہوا تو دنیا کا امن بھی تباہ ہو جائے گا ۔ عالمی قوتیں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہیں ۔ جس کے لیے اسرائیل کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی کر رہا ہے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کے پست پناہ بنے ہوئے ہیں۔ یہ اس قتل وغارت میں برابر کے شریک ہیں فلسطین اب لہو لہو ہے ۔ کوئی ہسپتال سکول اور یونیورسٹی محفوظ نہیں ہے غزہ میں دوسری جنگ عظیم کی صورتحال بنی ہوئی ہے وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر ایک مضبوط موقف اختیار کریں اور اسرائیل کے ظلم کو روکیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں