فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر/ چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید سے ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر نعمان جمیل نے ملاقات کی ۔ سیکرٹری بورڈ/ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمن بھی موجودتھے۔ملاقات میں ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔کمشنر/چیئرپرسن نے کہا کہ فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے بعد انٹر کے امتحانات بھی شفاف انداز میں جاری ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران امتحانی مراکز کی انسپکشن کررہے ہیں۔امتحانات کو شکایت فری اور بوٹی مافیا کا سو فیصد خاتمہ ترجیح ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کمشنر/چیئرپرسن کی قیادت میں ایجوکیشن بورڈ کی کارکردگی کے گراف کو سراہااور کہا کہ امتحانی عمل کی مسلسل انسپکشن سے مطلوبہ نتائج حاصل ہورہے ہیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں