محکمہ ماحولیات کا ٹیکسٹائل اور پروسیسنگ یونٹ کے خلاف ایکشن

فیصل آباد(ابرار مغل)محکمہ ماحولیات نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر ٹیکسٹائل اور پروسیسنگ یونٹ کے خلاف ایکشن لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے ٹیموں کے ہمراہ دوران انسپکشن طفیل شہید روڈ پر ٹیکسٹائل یونٹ کے بوائلر کو بند کراکر مالک کو تین لاکھ روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے سمانہ پل سرگودھاروڈ پر پروسیسنگ یونٹ کے مالک کے خلاف بوائلر کو ازخود ڈی سیل کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لئے استغاثہ دائر کردیا جبکہ بوائلر کو دوبارہ سیل کردیا۔

0/Post a Comment/Comments