لندن سے مسلم لیگی رہنما راشد نصراللہ کو وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کا سپیشل اسسٹنٹ بننے پرمبارک باد

فیصل آباد(جاوید شاہ) قائد مسلم لیگ محترم میاں محمد نوازشریف مسلم لیگی ورکرز سے دلی و سچی محبت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حاجی چوہدری محمد وسیم طارق گل بانی وچیرمین پاکستان مسلم لیگ نظریاتی محاذ، رانا شفقت علی صدر پنجاب، شکیل حسنین رانا صدر سٹی،رائے وسیم عباس بھٹی صدر تحصیل شورکوٹ ساجد مغل صدر سی سی 37فیصل آباد و دیگران نے نوجوان ہردلعزیز لندن سے مسلم لیگی رہنما راشد نصراللہ کو وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کا سپیشل اسسٹنٹ بننے کی مبارک باد دیتے ہوئے کیا پاکستان مسلم لیگ نظریاتی محاذ کے رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور قائد مسلم لیگ محترم میاں محمد نوازشریف سے والہانہ محبت و خدمات دیکھ کر راشد نصراللہ کو عہدہ دیا گیا یہ عہدہ تمام مسلم لیگی ورکرز کیلئے اعزاز ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نظریاتی محاذ انشااللہ ہر میدان میں اپنے قائد محترم میاں محمد نوازشریف،محترم میاں شہباز شریف، محترمہ مریم نوازشریف کا بھر پور ساتھ دے گا۔ انشااللہ جلد فیصل آباد میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں لاکھوں مسلم لیگی و محبان نوازشریف شرکت کریں گے۔اور یہ ورکر کنونشن فیصل آباد اور پاکستان بھر کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی و مسلم لیگی ورکر کنونشن ہو گا۔

0/Post a Comment/Comments