ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر موثر اور نتیجہ خیز عملدرآمد جاری

فیصل آباد(ابرار مغل)ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر موثر اور نتیجہ خیز عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں رواں سال اب تک انسدادی کارروائیوں کے دوران لاروا کی افزائش کا موجب بننے پر 50 مقدمات درج اور پانچ دکانوں کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں7 ہزار سے زائد کو نوٹسز جاری اور 850 ٹائر ضبط کئے گئے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے ہفتہ واراجلاس کے دوران بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اجلاس کی صدارت کی اورمحکموں کی طرف سے انسدادی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ فرضی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے محکموں کو حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ان ڈور سرویلنس کو مزید تیز اور نتیجہ خیز بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ گھروں کے مکینوں کو ماحول صاف ستھرا رکھنے کااحساس دلائیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہنا چاہیے ۔ ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔انہوں نے دفاتر میں صفائی پر خاص توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

0/Post a Comment/Comments