مجھے انصاف دلایا جائے۔ شاہدہ افضل

فیصل آبا د ( جواد شاہ )عمران بھٹی جعل سازی و فراڈ کے لیے شہرت رکھتا ہے ،اس نے دیگر سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر بیس لاکھ رشوت لیکر سابقہ تاریخوں میں جعلی موثرگی طلاق نامہ تیار کیا جس پر اس پر مقدمہ بھی درج ہوا ،میرے سوتیلے بچے محمد سعد وقاص اسلام زین اسلام اور احمد مجھے میرے حق سے محروم رکھنے کیلئے مختلف طریقوں سے مجھے ہراسا ں کررہے ہیں ارباب اختیار سے اپیل ہے مجھے انصاف دلایا جائے ،تفصیلات کے مطابق شاہدہ افضل نامی خاتو ن نے عمران بھٹی سیکرٹری ودیگر سرکاری اہلکاروں اور اپنے سوتیلے بچوں کے خلاف پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں مسلم لیگ ن کی ورکر و عہدیدار ہوں شادی معروف بزنس مین شیخ عبدالجبار سے 2016میں ہوئی میرے مرحوم شوہر کے ساتھ میرے سوتیلے بچوں کا رویہ انتہائی ظالمانہ تھا ،جس کی وجہ سے انہوںنے مجھ سے شادی کی لیکن اپنے بچوں کا رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی اور 2020ء میں وفات پاگئے ،میرے شوہر نے اربوں کی پراپرٹی اور بینک بیلنس اور کاروبار چھوڑ ا جس پر ان کے بچے بدنیت ہوگئے اور انہوںنے مجھے میرے وراثتی حق سے محروم رکھنے کیلئے مختلف طریقوں سے مجھے پریشان اور بلیک میل کر نا شروع کردیا ،کاروبار پر قبضہ کرلیا چار سال سے مختلف محکموں ایف آئی اے ،تھانہ اور اینٹی کرپشن میرے خلاف درخواستیں اور مقدمات درج کروارہے ہیں لیکن اس کے باوجود تمام وراثتی پراپرٹیاں میرے اور سوتیلے بچوں کے نام ہوچکی ہیں تمام عدالتی فیصلے الحمد للہ میرے حق میں ہونے کے بعد انہوںنے آخری حل کے طور پر محمد سعد وقاص اسلام زین اسلام اور احمد نے سیکرٹری یونین کونسل عمران بھٹی کو 20لاکھ رشوت دیکر میرا جعلی موثرگی طلاق سرٹیفکیٹ بنایا جس پر میں نے ڈائریکٹ اینٹی کرپشن کو درخواست دی جرم ثابت ہونے پر ایف آئی آر نمبر 01/24بجرم  47-PCA 420-468-471(2)5درج ہوچکی ہے عمران بھٹی جعلی سازی اور فراڈ میں بدنام زمانہ ہے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مکمل طورپر اس کی سرپرستی کرتا ہے ،مقدمہ درج ہونے کے باوجود اور مختلف یونین کونسل میں بطور سیکرٹری غیر قانونی طورپر ڈیوٹی سرانجام دے رہاہے اس نے پرائیوٹ خاتون سیکرٹری بھی رکھی ہوئی ہے اور سرکاری ریکارڈ غیر محفو ظ ہاتھوں میں دے رکھا ہے وہ متعدد جعلسازی فراڈ کے مقدمات میں ملوث ہے ،میں آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجا ب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت تمام اربا ب اختیار سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے اورمیرا حق نہ ملنے تک میں پرامن احتجاج جاری رکھوں گی ۔

ئے

0/Post a Comment/Comments