فیصل آباد ( جواد شیرازی )ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان منیر سیفی کی ایما پر درج کیا جانے والا جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اسٹیٹ لائف ایریا منیجر محمد اشرف سیال مکان پر قبضہ کرنے کے لیے حراساں و بلیک میل کر رہا ہے چیک چوری کرکے جعلی دستخط کرکے مقدمہ درج کروایا اگر انصاف نا ملا,تو ڈویژن بھر میں مزدو رسراپا احتجاج ہونگے ان خیالات کا اظہا ر پریس کلب میں مزدور راہنماؤں اسلم معرج ،عابدہ پروین ۔حفصہ زاہدہ، رشید زین جٹ ،رانا ریاض و دیگر نے تھانہ ٹھیکروالا میں عابدہ پروین پر درج ہونے والے مقدمہ کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ تھانہ ٹھیکری والا کی پولیس نے ایس پی اقبال ٹائون عثمان منیر سیفی کی ایما پر ایک بد نام زمانہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے ایریا منیجر محمد اشرف سیال سے سازبازہو کر شریف شہری خاتون پاکستان لیبر قومی مومنٹ کی ویمن ونگ کی صدر عابدہ پروین کے خلاف 489F کا ایک جھوٹا,اور بے بنیاد مقدمہ نمبر 1322/24 درج کر کے ناصرف اپنے ادارے کی ساکھ کو تباہ کیا بلکہ مزدور دشمنی کا ثبوت بھی دیا پولیس کی اس مزدور دشمنی کی مذمت کرتے ہیں اشرف سیال نے پہلے عابدہ کے چیک چوری کیے اور ان پر جعلی دستخط کے اور پولیس سے ساز باز ہوکر مقدمہ درج کروا دیا اس,کا مقصد صرف عابدہ پروین کے مکان پر قبضہ کرنا ہے جس کے لیے وہ کبھی پالتو غنڈے بھیج کر ڈراتا دھمکاتا ہے اور بلیک میل کرتا ہے عابدہ پروین نے مزید کہا کہ 28/03/2021میں میرے ساتھ ایک واردات ہوئی جس میں میرا بیگ چھینا گیا بیگ میں میری چیک بکس اور ضروری کاغذات تھے30/3 2021 میں میں نے درخواست جمع کروائی تھی میں آج کی اس پریس کانفرنس کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ فوری خارج کیا جائے ایس پی عثمان منیر سیفی کے خلا ف بھی کاروائی کی جائے اشرف سیال کے خلاف چیک چوری کرنے جعلی دستخط کرکے مقدمہ درج کروانے بلیک میل اور حراساں کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر ڈویژن بھر میں مزدور سراپا احتجاج ہونگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں