یہ کسی رعائت کے مستحق نہیں۔قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ سب سے بڑا مشن ہے۔انسپیکٹر ناصر یعقو ب بٹ
کنجوانی (محمد شفیق کنجوانی)تھانہ گڑھ فتح میں انسپکٹر
ناصر یعقوب بٹ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں عمل میں لانے سے ہی
جرائم کنٹرول کیا جاتا ہے جرائم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں کریمنل عناصر کی
پشت پناہی کرنے والے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی بجائے قانون کی بالادستی قائم
کرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات
متحرک ہے۔میں بغیر کسی سیاسی دباؤ کے میرٹ پر کام کرنے کا عادی ہوں افسران بالا کے
احکامات اور قانون کی حد میں رہ کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہا ہوں اس لیے میرا
دامن صاف ہے جرائم پیشہ افراد کے لیے میرے پاس کوئی گنجائش نہیں منشیات فروش چور
ڈکیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے سب معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف کاروائیاں عمل میں
لانا اولین ترجیح ہے پولیس ٹیمیں عملی طور پر متحرک ہیں جو دن رات جرائم پیشہ افراد
کے تعاقب میں ہیں اسی وجہ سے بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں اور بہت جلد مزید
کامیابیاں نزدیک ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں