فیصل آباد ( محمد رفیق) قرآن مجید دنیا کی سب سے مقدس کتاب اور اس سے وابستہ افراد معاشرے کے بہترین انسان ہیں اگر ہم دنیا میں اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن مجید کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کے پڑھنے سے دلوں کو سکون اور زنگ اتر جاتا ہے ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہے اور انسان پر اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے آج مسلمانوں کی ذلت ورسوائی کی بڑی وجہ قرآن سنت سے دوری ہے آج ہر انسان اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ وہ خود اسلامی تعلیمات سے بے خبر ہے ایک مسلمان میں اسلام نظر نہیں آتا اور ایک انسان میں انسانیت نظر نہیں آ رہی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں اکثریت میں ہونے کے باوجود ایٹمی طاقت بننے کے ساتھ دنیا بھر کی معدنیات کے ذخائر رکھنے اور پیٹرولیم مصنوعات کے کنوں کے مالک ہوتے ہوئے بھی ذلت ورسوائی ہمارا مقدر کیوں بنی ہوئی ہے اس کا سبب صرف اور صرف قرآن وحدیث سے رو گردانی ہے اگر مسلمان اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی چاہتا ہے تو پھر ہمیں فرسودہ رسم و رواج اور امریکہ یورپ کی نقالی کی بجائے قرآن وحدیث کی سنہری تعلیمات کے مطابق اپنے ملکی نظام چلانا ہو گا اسی میں ہم سب کی تعمیر وترقی اور ملکی بقا وسلامتی کا راز مضمر ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں