سعودی سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم


فیصل آباد ( محمد رفیق)  مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ  و دیگر نے سعودی سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کی قیادت میں 30 سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد معاشی استحکام کے لئے خوشخبری اور حکومت سعودیہ کی پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے سعودی عرب سے ہمارا رشتہ یک جان دو قالب جیسا ہے درینہ تاریخی برادرانہ تعلقات اب معاشی تعلقات میں تبدیل ہو چکے ہیں جس سے پاکستان کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد سے ملک میں اربوں ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ گندم سکینڈل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں سے حکومت کے اعلان کردہ ریٹ کے مطابق گندم خریدنے کا فی الفور حکم دے اور عوام کو مزید ریلیف دینے کے لئے بجلی وگیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا اعلان کریں تا کہ ریلیف براہ راست عوام تک پہنچ سکے  اسی طرح بجلی وگیس کمپنیوں کی مختلف ٹیرف کے نام پر لوٹ مار  اور اضافی ٹیکسسز خاتمے کا اعلان بھی کریں

0/Post a Comment/Comments