فیصل آباد(جواد شیرازی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 3 سے 9 جون تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے مائیکروپلان پر بریفنگ لی گئی۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 400 سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے مہم کی کامیابی کے لئے تمام اقدامات کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ خامیوں کا ازالہ ہونا چاہیے۔اجلاس میں گزشتہ مہم کے اہداف اور ٹارگٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
👍 nice
جواب دیںحذف کریںایک تبصرہ شائع کریں