کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کا مستحسن اقدام

 فیصل آباد(یوسف بخاری)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کا ایک اور مستحسن اقدام،میونسپل کارپوریشن کے7جونیئر کلرک کو بطور سینئر کلرک عہدے پر ترقی دے دی جبکہ چونگی میں 5 ملازمین کی ہیڈ کلرک اور ایک کی سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے ترقیوں کے احکامات ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں جاری کئے۔اجلاس میں ملازمین کی سینارٹی،سروس سمیت تعلیم اور دیگر درکار شرائط وقواعد وضوابط کا جائزہ لیا گیا ۔ کمشنر / ایڈ منسٹر یٹر نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباددی اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران وملازمین عوامی خدمت کا عمل تسلسل سے جاری رکھیں۔محکمانہ پروموشن کا کوئی کیس زیر التواء نہیں،آئندہ بھی ترقی کے منتظر ملازمین کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے میونسپل کارپوریشن اور ذیلی اداروں میں ملازمین کی آسامیوں،موجود ملازمین اور خالی آسامیوں کے حوالے سے آگاہی لی۔چیف آفیسر محمد زبیر وٹو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments