فیصل آباد(محمد عثمان)میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام انسداد تجاوزات کی جاری مہم کے سلسلے میں کارخانہ بازار میں آپریشن کیا گیا اور دکانوں کے باہر نصب تین فٹ سے بڑے شیڈز مسمار جبکہ پختہ وعارضی تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹونے آپریشن کی نگرانی کی۔اس موقع پر بھاری مشینری بھی بروئے کارلائی گئی۔چیف آفیسر نے بتایا کہ انسداد تجاوزات مہم کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے اس ضمن میں شہر کی مرکزی شاہرات سمیت گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں میں تجاوزات کیساتھ ساتھ دکانوں کے باہر تین فٹ سے بڑے سائز کے شیڈز کو بھی اتروایا جارہا ہے۔چیف آفیسر نے انفورسمنٹ ٹیم کو بلاامتیازآپریشن جاری رکھنے کی تاکید کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں