فیصل آباد ( ابرار مغل) انجمن تاجران کے ممتاز تاجر رہنما جاوید
شہزادہ نے کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کے حالات بہتری کی جانب گامزن
ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب کا
تعاون قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے بیرونی سرمایہ کاروں کو
بہترین ماحول کی فراہمی پر مکمل توجہ دی جائے اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی
غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر
دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں بڑی مدد
ملے گی اور یقینی طور پر معاشی استحکام کے ثمرات ملک وقوم کے لیے بڑے حوصلہ افزا
ثابت ہونگے۔
ایک تبصرہ شائع کریں