تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ بارے آگاہی سیشن

فیصل آباد(ابرار مغل)سول ڈیفنس انسٹرکشنل سٹاف کی طرف سے تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ بارے آگاہی سیشن تسلسل سے جاری ہیں اس ضمن میں پاکستان ماڈل ہائی سکول ریلبازار میں طالب علموں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی بارے آگاہی اور عملی مشق کی گئی ۔ سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر آگاہی سیشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جس کا مقصد ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

0/Post a Comment/Comments