میونسپل کارپوریشن نے نئی مشینری خرید لی

فیصل آباد(ابرار مغل)وزیراعلی پنجابب مریم نواز شریف کی منظوری اورایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی خصوصی کاوشوں سے میونسپل کارپوریشن نے نئی مشینری خرید لی ہے جس میں 3 عدد لائٹ گاڑی (چھوٹی)،ایک لائٹ گاڑی سکائی ماسٹر،3ٹرک لینڈ برانچ برائے تجاوزات شامل ہیں۔یادرہے کہ عرصہ  25 سال سے میونسپل کارپوریشن میں کوئی نئی مشینری نہیں خریدی گئی تھی جس کی وجہ سے عوام کو سروسز کی فراہمی کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے بتایا کہ خریدی گئی مشینری کو جلد از جلد فنکشنل کرکے سڑکوں پر عوام کی سہولت کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے کام احسن طریقے سے سر انجام دئیے جا سکیں۔

0/Post a Comment/Comments