فیصل آباد(جواد شیرازی)سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن سمیت سرکاری ہسپتالوں میں سائیکل اور موٹر سائیکل سٹینڈ ٹھیکیدار مافیا کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی پاکستان لیبر قومی موومنٹ ' بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبرقومی موومنٹ 'رب نواز وٹو مرکزی صدر پاکستان لیبرقومی موومنٹ اور کنوینئر ویمن ورکرز الائنس پروین لطیف انصاری کی قیادت میں وفد کے ساتھ سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹائون کا وزٹ کیا سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹائون انتظامیہ کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ کے مطابق موٹر سائیکل سٹینڈ کی فیس 10روپے طے ہے لیکن ٹھیکیدار کی جانب سے مزدوروں کے لواحقین سے 20روپے وصول کیے جارہے تھے جو سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج مزدوروں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ہر پھیرا 20روپے وصول کرنا بہت بڑی زیادتی ہے یعنی داخل مریضوں کے لواحقین کو روانہ 100روپے اس مافیا کو جگا ٹیکس دینا پڑتا ہے وفد نے ڈاکٹر ساجد رشید ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ سے وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ سائیکل اور موٹر سائیکل سٹینڈ ٹھیکیدار مریضوں کے لواحقین سے کیے گئے معاہدہ سے زیادہ رقم وصول کررہے ہیں جس پر ایم ایس سوشل سکیورٹی ڈاکٹر ساجد رشید نے بتایا کہ پہلے بھی شکایات آئی ہیں آئندہ جون میں ہونے والے ٹھیکے میں پرانے ٹھیکیدار کو فارغ کردیا جائے گا مزدوروں اور ان کے لواحقین کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے ، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں سےکوئی رعایت نہیں کی جائے گی سوشل سکیورٹی ہسپتال میں روانہ 25سو سے زائد مریض او پی ڈی میں چیک اپ کیلئے آتے ہیں منگل اور جمعرات کو مریضوں کی تعداد35سو سے بھی زائد ہو جاتی ہے ، پاکستان لیبر قومی موومنٹ کی لیڈر شپ نے ڈاکٹر ساجد رشید کی یقین دہانی پر ایم ایس سوشل سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا ماہ جون میں نیا معاہدہ کرکے مزدوروں کو ریلیف اور عملدرآمد کروایا جائے گا ،

ایک تبصرہ شائع کریں