ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

فیصل آباد(جاوید شاہ)سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس ضمن میں ٹیموں نے دو روز میں مزید 11 دکانیں سیل،3 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور 7 شاپس کا سامان ضبط کرلیا۔سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں ایکشن لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور غیرقانونی کاروبارمیں ملوث عناصر ایکشن سے نہیں بچ سکتے۔

0/Post a Comment/Comments