فیصل آباد(ابرار مغل)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام
ترقیاتی منصوبہ کے تحت زیادہ پیداواری صلاحیت اور دیرپا کٹائیاں دینے والے چارہ
باجرہ ہائبرڈ کی قلمیں مویشی پال میں مفت تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر
لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل فیصل آباد اور چک جھمرہ کے کسانوں میں قلمیں
تقسیم کیں اورسول ویٹرنری ہسپتال کے کانفرنس ہال میں تربیتی سیشن کے دوران انہیں
قلموں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے مویشی پال کو چارے کی غذائیت وافادیت کے
متعلق بتایا اور کہا کہ ممکنہ چارے کی کمی کے ایام میں باالخصوص اس پراجیکٹ سے
مستفید ہواجاسکتا ہے۔انہوں نے30 مویشی پال میں 36 ایکڑ رقبہ کی باجرہ نیپئر ہائبرڈ
قلمیں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ڈویژن بھر کے فارمرز کو یہ
سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں