مختلف شاہرات کی ری ڈیزائننگ اور گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری

فیصل آباد(جواد شاہ)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے شہر کی مختلف شاہرات کی ری ڈیزائننگ اور گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ڈی جی پی ایچ اے عبد القادر شاہ نے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی اور ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جس کے تحت ہلال احمر چوک،ایگریکلچر یونیورسٹی چوک، جی ٹی ایس چوک اور چناب کلب چوک کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمندری روڈ،جھنگ روڈ ، گلبرگ روڈ،جڑانوالہ روڈ،ستیانہ روڈ،نڑوالا روڈ،جیل روڈ اور دیگر روڈز کے اطراف گرین ایریاز کی اپ گریڈیشن اور خوبصورتی پر کام کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو سبزیات کی کاشت کی طرف راغب کرنے اور کچن گارڈننگ کی ترغیب کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں کلیم شہید پارک اور ڈی گراؤنڈ میں بیج لگانے کا کام شروع کر دیا گیا۔مزید براں شہریوں میں کچن گارڈننگ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے جس سے ارگینک فوڈ کے فروغ میں مدد ملے گی۔

0/Post a Comment/Comments