فیصل آباد(ابرار مغل)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور بائی پاس روڈ پر مویشی منڈی میں جاکر جانوروں کی صحت کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے بیوپاریوں وخریداروں سے گفتگو کی اور ان سے مویشی منڈی کے انتظامات بارے دریافت کیا۔انہوں نے ضلعی تشخیصی لیبارٹری کے عملہ کو مویشیوں کے طبی معائنہ کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے سول ویٹرنری ڈسپنسریز مدوکی،کوٹ لکھانہ،466 ج۔ب،سول ویٹرنری ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹرز وعملہ کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ہسپتال میں ویکسینیشن ریکارڈ کا جائزہ لیا اور کہا کہ مویشی پال کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع وتحصیل کے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں