فیصل آباد(جاوید شاہ)امامیہ آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ریجن کے زیر اہتمام ایرانی صدر سید ابراھیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلا س میں پرنسپل جامع علوم اسلامی علامہ سید حیدر حسین کاظمی پرنسپل جامع حسن المجتبی، علامہ اظہر حسین بہشتی، علامہ اعجاز حسین مہدی ،علامہ حسن ترمذی مرکزی ناظم امامیہ آرگنائزیشن ڈاکٹرسید غلام مرتضی رضوی ریجنل ناظم محمود حسین شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایرانی صدر ابراھیم رئیسی امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کے داعی تھے۔ عالم اسلام ایک عظیم انسان اور بہادر لیڈر سے محروم ہو گیا۔ سید ابراھیم رئیسی ہمیشہ امریکہ اسرائیل اور طاغوتی طاقتوں کے سامنے سینہ سپر رہے اورایرانی صدر اور ایرانی وزیرخارجہ نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ پاکستان کشمیریوں اورفلسطینیوں کے موقف کی بھر پور تائید اورحمایت کی۔ان کا اور انکے ساتھیوں کا جاں بحق ہونا پوری امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ مقررین نے کہا کہ سیدابراھیم رئیسی کی پاک ایران تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سید ابراھیم رئیسی کے دور میں عرب دنیا کے ساتھ ایران کے تعلقات میں کافی حد تک بہتری بھی آئی۔ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں