فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایات پر شہر بھر کی مرکزی شاہرات وآٹھ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔چیف آفیسر محمد زبیر وٹو کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم نے راجباہ روڈ پر دکانوں کے باہر پڑا تجاوزشدہ سامان ضبط کرلیا جبکہ تین فٹ سے بڑے شیڈز بھی اتروادیئے۔موقع پر بھاری مشینری بروئے کار لاکر عارضی وپختہ تجاوزات ختم کرائی گئیں۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہے۔کسی کو شہر کا حسن ماند نہیں کرنے دیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں