مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم سوشل میڈیا رانا خبیب الحسن خالق حقیقی سے جاملے

فیصل آباد ( محمد عثمان) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم سوشل میڈیا رانا خبیب الحسن گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے (انا للہ وانا الیہ راجعون)معروف سیاسی وسماجی اور مذہبی رہنما ناظم سوشل میڈیا مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب رانا خبیب الحسن چند روز قبل موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے تھے سر میں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے مسلسل بے ہوشی کے عالم میں ڈاکٹروں کی سر ٹور کوششوں کے باوجود گزشتہ رات انتقال کر گئے مرحوم عرصہ دراز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سے وابستہ تھے اور بے لوث و مخلصانہ طور پر جماعت کی خدمت کر رہے تھے رانا خبیب الحسن مرحوم کی نمازِ جنازہ شیخ الحدیث مولانا خالد مرجالوی نے پڑھائی نماز جنازہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زمہ داران وکارکنان سمیت عزیز واقارب اور تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کو نمازِ جنازہ کے بعد منگولیہ ٹان گوجرانولہ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ مولانا ابرار احمد ظہیر پروفیسر عبد الرزاق شاد حافظ شفیق الرحمن یزدانی  و دیگر نے مرحوم کی دینی و سماجی بے لوث خدمت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی انہوں نے ہمیشہ جماعتی پالیسیوں کو عوام الناس تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا وہ جماعت کا قیمتی سرمایہ تھے ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی بشری خطاں کو معاف کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

 

0/Post a Comment/Comments