سوشل سکیورٹی( ایم این سی ایچ)ہسپتال کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد(یوسف بخاری)سوشل سکیورٹی( ایم این سی ایچ)ہسپتال 108 پیپلز کالونی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ایم ایس ڈاکٹر انجم رضا منعقد ہوا اجلاس میں ممبر گورنرز باڈی سوشل سکیورٹی معروف خان' بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ 'ڈاکٹر ثمر امین'شکیلہ نرسز سوشل سکیورٹی'حاجی عبدالجبار 'ملک افضل اعوان 'میاں شہباز'اسلم معراج ودیگر کی شرکت۔ ڈاکٹر انجم رضا ایم ایس سوشل سکیورٹی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں ادویات کا سٹاک موجود ہے جس کی مالیت 2کروڑ 50لاکھ ہے سوشل سکیورٹی ہسپتال پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہے یہاں پر مزدوروں کی فیملیز کو تمام سہولتیں دی جارہی ہیں زچہ بچہ کا بہترین ہسپتال ہے ملک افضل اعوان نے کہا کہ ہسپتال میں سٹی سکین مشین دستیاب نہیں ہے لیکن اگر باقی مشینری خراب ہوتو وقت پر ٹھیک کرنی چاہیے ہسپتال میں داخل مریضوں کو ایکسرے اور فائل بروقت دی جائے دوران علاج مریضوں کے لواحقین کیلئے کچھ وقت ملاقات کا بھی رکھا جائے بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے نشاندہی کی کہ ایڈوائزری کمیٹی میں سارے مرد ممبر ہیں اور خواتین ورکرز کی نمائندگی نہیں ہے جبکہ کے یہ ہسپتال صرف خواتین کو علاج معالجہ کی سہولت میسر کرتا ہے۔آئندہ اجلاس سے پہلے مختلف گارمنٹس فیکٹریوں میں کام کرنی والی خواتین ممبر کو ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کیا جائے پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد کے فیکٹری مالکان ماہانہ 40کروڑ روپے کنٹری بیوشن کی مد میں جمع ہوتا ہے لیکن ہمیں پتہ چلا کہ ہسپتال کی بیڈ شیٹ کیلئے ڈونیشن لی گئی ہے۔جبکہ ملت روڈ پر قائم ہسپتال کیلئے بھی صنعتی ادارے سے ڈونیشن لی جاتی ہے بڑے افسوس کی بات ہے جو فیکٹریاں اپنے مزدوروں کو اجرت پوری نہیں دیتی لیکن ایسے اداروں سے ڈونیشن لینا درست عمل نہیں ممبر گورنرز باڈی سوشل سکیورِٹی معروف خان نے بتایا کہ فیصل آباد کیلئے سی ٹی سکین مشین کی منظوری ہوچکی ہے امید کرتے ہیں کہ کمشنرز سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب جلد سٹی سکین مشین کا بجٹ دیں تاکہ مزدور سہولت سے مستفید ہوسکیں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈونیشن لیکر چلانے پر گہری تشویش جب کنٹری بیوشن آرہا ہے تو پھر ڈونیشن لینا مزدوروں کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے مزدور کی تنخواہ کا 6پرسنٹ کاٹا جاتا ہے لیکن افسوس کہ اس ادارے کو بھی خیراتی ادارہ بنادیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments