تاجر برادری کا اتحاد اس وقت کی اہم ترین ضرورت، لالہ معین احمدشیخ

فیصل آباد ( آفتاب احمد خان) انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر امن کمیٹی یوتھ کے صدر لالہ معین احمدشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تاجر برادری کو اتحاد سے چلنا چاہئے تاجر برادری کا اتحاد اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاجر برادری مل کر ہی ملک کے حالات کو بہتر بنوانے اور اپنے جائز مطالبات حکومت سے منواسکے گی یہ کام تاجروں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے اب دوکانوں کے آگے سے شٹر اتار کر دوکانداروں اور سٹال لگانے اولوں سے سراسر زیادتی کی گئی ہے پاکستان ایک متوسط ملک ہے اس میں اس طرح کے کام زیب نہیں دیتے شٹر اترانے سے دوکاندار ی بالکل ختم ہو چکی ہے تاجر برادری اگر اکٹھے ہو کر چلتی تو کبھی بھی ایسا نہ ہو سکتا حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ ہے کہ شٹر اپنی جگہ دوبارہ لگوائے جائیں غریب آدمی ختم ہو کر رہ گیا اتنی گرمی کے موسم میں سورج کی روشنی سیدھا دوکانوں پر پڑتی ہے خدارا رحم کیا جائے اور دوبارہ شٹر اپنی جگہ لگوا دیئے جائیں۔


0/Post a Comment/Comments