لائلپور میوزیم کی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد

فیصل آباد(یوسف بخاری)کمشنرفیصل آبادسلوت سعید کی زیر صدارت لائلپور میوزیم کی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ممبر بورڈ آف گورنرز/چیئرپرسن سب کمیٹی نگہت شاہدبھی موجودتھیں۔کیوریٹر میوزیم خورشید جیلانی نے ایجنڈا آئٹمز سے آگاہ کیا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ میوزیم میں ملازمین کوان کی استعداد کے مطابق ڈیوٹی تفویض کریں اور ان کی پراگریس کاتسلسل سے جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میوزیم کے مطالعاتی دورہ پر آنے والوں کےبیٹھنے کے لئے بینچز کا مناسب انتظام کریں، واش رومز کی حالت زار کو بہتر بنائیں جبکہ اضافی واش رومز کے قیام کے لئے اقدامات کریں اس ضمن میں مخیر حضرات سے رابطہ کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ لائلپور میوزیم میں اضافی گیلری کا قیام عمل میں لائیں۔اجلاس میں لائلپور میوزیم کے ڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کرنے کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لیا گیااور ملازمین کے مستقل آرڈرز کے حوالے سےقائم سب کمیٹی نے رپورٹ پیش کی۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ آگاہی لٹریچر کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائےاورعوام الناس کو لائلپور میوزیم کے حوالے سے معلومات فراہم کریں۔

0/Post a Comment/Comments