فیصل آباد(جاوید شاہ)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدرنے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد قیصر خلیق قریشی کے ہمراہ ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے احکامات اور سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایات کے مطابق محکمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کی کارگردگی کو چیک کیا ۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے محکمانہ سٹاف کو ہدایت کی تمام قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں پر چیچٹر مار دوائی کے سپرے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں قربانی کے جانوروں کی صحت کا بھی مشاہدہ کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں