زینب خالد ، گلناز خالد، کنول شہزادی کا ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن سنٹر کا دورہ

فیصل آباد(ارم نواز)اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زینب خالد اورانچارج تحفظ مرکز گلناز خالدنے ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن سنٹر کا دورہ کیا اورخواتین پر تشدد،ہراسمنٹ،گھریلو تشدد، قانونی تحفظات اور بروقت کارروائی پر مفصل گفتگو کی ۔ انہوں نے موقع پر موجود خواتین سے بھی بات چیت کی۔ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر نے متاثرہ خواتین کو فراہم کی جانے والی سروسز بارے آگاہی دی جبکہ وومن پروٹیکشن آفیسر صنم زہرہ نے تشدد کی شکار خواتین کے کیسز کی رپورٹس پر بریفنگ دی۔

0/Post a Comment/Comments