کمشنر سلوت سعید کا اچانک ماڈل چلڈرن ہوم سوشل ویلفیئر کمپلیکس پیپلز کالونی کا دورہ

فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر سلوت سعید اچانک ماڈل چلڈرن ہوم سوشل ویلفیئر کمپلیکس پیپلز کالونی پہنچ گئیں اورادارہ میں مقیم بے سہارا بچوں کیلئے دستیاب سہولیات چیک کیں۔انہوں نے کچن میں موجود کھانے کے برتنوں،کیبنز میں موجود برتنوں کی صفائی،کھانے کا مینو اور ڈی فریزر(فریج)میں موجود اشیاء کے معیار کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔کمشنر نے ماڈل چلڈرن ہوم میں صفائی کا معیار،پانی کی دستیابی کو بھی دیکھااورسنٹر میں دیواروں پر رنگ روغن کرانے کی تاکید کی ۔ انہوں نے مقیم بچوں سے ملاقات کی اوران سے تعلیم وکھیلوں میں شرکت بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اورمعاشرہ کی سختیوں کے ستائے ہوئے بچوں کی فلاح وبہبود اور انہیں مفید شہری بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔سنٹر انتظامیہ کو بچوں کی مناسب دیکھ بھال اورمعیاری تربیت کی ہدایت بھی کی ۔

0/Post a Comment/Comments