فیصل آباد (محمد رفیق)پاکستان کی بقا وسلامتی مسلح افواج کے بہادر سپوتوں کی مرہون منت ہے پوری قوم ملک وقوم کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے سانحہ 09 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بھٹی چیئرمین صاحبزادہ پیر قاری عبدالرحمن قادری CTO مقصود احمد لون مولانا سکندر حیات ذکی حافظ شاہد اشرف صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی حافظ محمد خبیب خالد محمود اعظم آبادی ڈاکٹر افتخار احمد نقوی عبد الصمد معاذ سید حسنین شیرازی ڈاکٹر عبدالحفیظ مولانا اعظم فاروق و دیگر نے سٹی ڈسٹرکٹ پولیس اور مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے شہدا پاکستان واک کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا ۔ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر کچہری بازار چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں کثیر تعداد میں علما کرام سیاسی وسماجی شخصیت ودیگر شہریوں نے شرکت کی۔شرکا ریلی نے مختلف بینر وپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج سے اظہار محبت اور سانحہ 09 مئی کے ذمہ داروں سے نفرت کا اظہار کیا گیا تھا ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قومی تنصیبات اور شہدا کی یاد گاروں کو جلانے والے ملک دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کا کڑا احتساب ہونا چاہئے سیاسی جماعت کے انتہا پسندوں نے حساس اداروں پر حملہ کر کے دنیا بھر پاکستان کا امیج خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ۔جسے پاک فوج حساس اداروں نے مل کر نکام بنایا سانحہ 09 مئی کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنا چاہیے تاکہ آئندہ سے کسی ایسی مذموم حرکت کرنے کی جرات پیدا نہ ہو سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں