فیصل آباد(محمد رفیق)اسسٹنٹ کمشنر صدراو رنگزیب گورایہ نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عامر الیاس چٹھہ کے ہمراہ صبح کے وقت سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکرپیازسمیت دیگر سبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو موقع پر موجود رہ کر صبح وسہ پہر کے اوقات میں بولیوں کے عمل کی نگرانی کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ صبح بروقت ریٹ لسٹ جاری اور تمام دکانوں و ریڑھی فروشوں تک پہنچائی جائے ۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ مقررہ ریٹس پر اشیاء فروخت کریں تاکہ مارکیٹوں وبازاروں میں ایکشن کی نوبت نہ آئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں