فیصل آباد ( عاصم پرویز) فیصل آباد یونین آف جر نلسٹس ورکرز کے صدر جی اے تنویر اور جنرل سیکرٹری شوکت علی وٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہ ہے کہ حکومت آزاد صحافت سے خوفزدہ ہے، صحافیوں کی آواز اور مثبت تنقید کو دبانے کے لیے اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے ہتک عزت قانون کا ایمرجنسی میں پاس کرنا اس بات کا ثبوت ہے لیکن صحافی برادری اس قانون کو مسترد کر چکی ہے ایف یو جے ورکرز بھی اس کالے قانون کی مذمت کرتی ہے حکومت کو چاہیے تمام صحافی تنظیمات کے نمائندوں سے مشاورت کے اجلاس بلائے اور تحفظات کو دور کرے بصورت دیگر ایف یو جے بھی احتجاج کے لیے لائحہ عمل بنائے گی۔ماضی میں بھی اس طرح کے آمرانہ قوانین بنائے گیے جس پر ایف یوجے کے قائد پرویز شوکت مرحوم نے بھر پور آواز اٹھائی اور بھر پور جدو جہد کی اب ایف یو جے ورکرز اپنے مرحوم قائد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہتک عزت قانوں کے خلاف ایک توانا آواز اٹھائے گی اور دوسری تنظیمات کے ساتھ ملکر احتجاج کرے گی کیونکہ پوری صحافی برادری اس قانون کو مسترد کر چکی ہے، حکومت کو یہ صحافی دشمن قانون واپس لینا پڑے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں