فیصل آباد(ابرار مغل) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں رہائشی گھروں کو بلا منظوری کاروباری عمارات میں تبدیل کرنے پر تین پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان کے خلاف نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ وہ مروجہ واجبات ادا کر کے کمرشلائزیشن کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر ان کی عمارتوں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا اور مزید خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں بلڈنگ انسپکٹرز اسلم انصاری، رضوان بٹ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو مدینہ ٹاؤن کے رہائشی پلاٹس نمبر 51X18,52X18,51X17 میں غیر قانونی طور پر دکانیں بنا رکھی تھیں جن کے مالکان کو کمرشلائزیشن کی منظوری حاصل کرنے کی تاکید کی گئی اور بار بار نوٹسز کے باوجود قانون کی تعمیل نہیں گئی جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوکانات کو سیل کر دیا گیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی کمرشلائزیش سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر عمارات کو مسمار کرنے کے علاوہ قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں