(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ، چوہدری حسام علی وڑائچ

فیصل آباد (    ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے معیشت ڈوب رہی ہے ۔آئی ایم ایف کے غلام حکمران پاکستانی قوم کو قرضوں سے کبھی آزاد نہیں ہونے دیں گے ۔ چینی گیس پٹرول ‘ بجلی کی قیمتیں عام آدمی کمی برداشت سے باہر ہیں جبکہ گندم درآمد سکینڈل نے کسان کو جیتے جی مار دیا گیا ہے ۔ اڑھائی ہفتے گزر گئے گندم درآمد سکینڈل کی اب تک تحقیقات مکمل نہ ہو سکی ۔ ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو ہٹانے کے بعد نئے ایم ڈی کی تعیناتی بھی اب تک نہ ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اور نگران حکومت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔قوم مطالبہ کرتی ہے کہ گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات مکمل کروائے اور اس میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچائے ۔

0/Post a Comment/Comments